مطب احمد و احمد دواخانہ
1995 سے قائم شدہ طبِ قدیم کا مستند مرکز
تیس برس سے حکیم محمد نذیر احمد طبِ یونانی کے اصولوں پر مریضوں کی تشخیص، علاج اور طبی رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔ ہمارے نزدیک بیمار انسان سب سے پہلے انسان ہے — مذہب، قوم، ذات یا طبقہ دیکھے بغیر۔

مَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ مِنَّا
جس نے ہمیں دھوکہ دیا وہ ہم میں سے نہیں
صحیح مسلم
ہماری ضمانت
یہی ہماری پہچان، اعتماد اور بنیادی اصول ہے۔
خالص اور حلال اجزاء
تمام ادویات کے معیار، خالص اجزاء، کیمیکل سے پاک اور حلال اجزاء پر مشتمل ہونے کی مکمل ضمانت اور یقین دہانی مطب احمد و احمد دواخانہ کی ذمہ داری ہے۔
کوئی جھوٹا دعویٰ نہیں
دھوکہ دہی، شعبدہ بازی، جھوٹے دعوے اور مذہب و عقیدت کی آڑ میں لوگوں کی مجبوریوں سے ناجائز فائدہ اٹھانے کو ہم طب و حکمت کے بنیادی اصولوں کے منافی سمجھتے ہیں۔
گھر بیٹھے ڈیلیوری
جو حضرات مطب تشریف نہیں لا سکتے، ان کے لیے ادویات گھر بیٹھے منگوانے کا انتظام موجود ہے۔ پاکستان بھر میں کہیں بھی کورئیر کے ذریعے ادویات بھجوائی جا سکتی ہیں۔
فری طبی کیمپ
مہنگائی نے علاج معالجے کو متوسط، غریب اور نادار افراد کے لیے مشکل بنا دیا ہے۔ اسی احساسِ ذمہ داری کے تحت مختلف مقامات پر فری طبی کیمپ کا سلسلہ جاری ہے، جہاں مستحق افراد کو بلامعاوضہ طبی معائنہ، تشخیص، علاج اور طبی رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔
جامعہ صدیقیہ کراچی
0327-2538858
الخلیل ویلفیئر، بہادر آباد
0300-2961620
دستیاب امراض کے کورسز
مختلف امراض کے لیے مجرب، مؤثر اور آسان کورس متعارف کرائے گئے ہیں۔ یہ کورس ہفتہ وار، پندرہ روزہ اور ماہانہ بنیادوں پر دستیاب ہیں تاکہ مریض اپنی ضرورت اور مرض کے مطابق آسانی سے استفادہ کر سکیں۔
مطب احمد کے خصوصی مجربات
برسوں کے آزمودہ اور مجرب نسخہ جات، اب خوبصورت پیکنگ میں دستیاب ہیں۔
طبی سوالات اور ان کے جوابات
امراض کے حوالے سے آپ کے سوالات کے طبی جوابات کا روزانہ سلسلہ۔
حکیم محمد نذیر احمد اب روزانہ آپ کے سوالات کے طبی جوابات کے عنوان سے ایک سلسلہ شروع کر رہے ہیں، جس میں امراض کے حوالے سے سوالات کے جوابات دیے جائیں گے۔
جو حضرات اپنا سوال رکھنا چاہتے ہیں وہ درج ذیل واٹس ایپ نمبر پر اپنا سوال بھیج سکتے ہیں۔
11:00 — 11:30
ہر روز صبح، براہِ راست
طبی مشورے یا ادویات کے لیے رابطہ کریں
پاکستان بھر میں کورئیر کے ذریعے ادویات بھجوانے کی سہولت موجود ہے۔ مطب تشریف نہ لا سکنے والے حضرات گھر بیٹھے آرڈر کر سکتے ہیں۔
