آج مہنگائی نے علاج معالجے کو بہت سے متوسط، غریب اور نادار افراد کے لیے مشکل بنا دیا ہے۔ اسی احساسِ ذمہ داری کے تحت مختلف مقامات پر فری طبی کیمپ کا سلسلہ شروع کیا گیا۔

مطب احمد و احمد دواخانہ میں عرصۂ دراز سے مستحقین کے ساتھ حسبِ استطاعت تعاون کا سلسلہ جاری ہے، تاہم ضرورت مندوں کی بڑھتی ہوئی مشکلات کو محسوس کرتے ہوئے فری طبی کیمپ کے انعقاد کی ضرورت محسوس ہوئی۔ جہاں مستحق افراد کو بلامعاوضہ طبی معائنہ، تشخیص، علاج اور طبی رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔ یہ انسانیت کی خدمت کے لیے ہماری ایک چھوٹی سی کوشش ہے۔

کیمپ کے اوقات اور مقامات

دونوں کیمپ ہفتہ وار بنیادوں پر منعقد ہوتے ہیں۔

جامعہ صدیقیہ کراچی

دن: بروز جمعۃ المبارک

وقت: ظہر تا مغرب

پتہ: تیسرا ٹاؤن، نزد ایم ٹی ایل ریسٹورنٹ، نادرن بائی پاس

0327-2538858

الخلیل ویلفیئر، بہادر آباد

دن: بروز اتوار

وقت: سہ پہر 3:00 تا 7:00 بجے شام

پتہ: 446-449/3، بہادر آباد، کراچی نمبر 5

0300-2961620

جس علاقے میں فری طبی کیمپ منعقد ہو گا، وہاں کیمپ سے دو دن قبل باقاعدہ اطلاع دی جائے گی۔

ضروری گزارش — تصدیق ساتھ لائیں

فری طبی سہولت حاصل کرنے والے حقیقی مستحق افراد اپنے استحقاق کی تصدیق کے لیے درج ذیل میں سے کسی ایک ذریعے سے تصدیق ساتھ لائیں۔ یہ تصدیق کسی کی دل آزاری کے لیے نہیں بلکہ فری سہولت کو صحیح حقدار تک پہنچانے اور مستحقین کے حق کی حفاظت کے لیے ہے۔

  • قریبی مسجد کے امام صاحب کی تصدیق
  • مدرسے کے ذمہ دار یا انتظامیہ کی تصدیق
  • اپنے مدرسے سے تصدیق
  • محلے کے کسی معتبر و معزز شخص کی تصدیق

وَلَا تَبْخَسُوا النَّاسَ أَشْيَاءَهُمْ

اور لوگوں کو ان کی چیزوں میں کمی نہ دو — سورۃ الاعراف: ۸۵

فری طبی کیمپ کی سہولت اُن افراد کے لیے ہے جو واقعی علاج اور ادویات کے اخراجات برداشت کرنے سے قاصر ہیں۔ لہٰذا ہمارے معزز بھائیوں اور بہنوں سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ نے آپ کو مالی وسعت عطا فرمائی ہے اور آپ اپنے علاج و ادویات کا خرچ برداشت کر سکتے ہیں تو فری سہولت کسی حقیقی مستحق کے لیے چھوڑ دیں اور اپنی استطاعت کے مطابق علاج و ادویات کی رقم ادا کر کے اس نیک کام میں تعاون فرمائیں۔

آپ کا یہ تعاون کسی مستحق مریض کے لیے مفت علاج اور دوا کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ مستحقین کے حق کا خیال رکھیے — غیر مستحق ہوتے ہوئے فری سہولت حاصل کرنے سے ممکن ہے کوئی حقیقی ضرورت مند اس سہولت سے محروم رہ جائے۔

ساتھ ہی مؤدبانہ گزارش ہے کہ بلاوجہ یا غیر ضروری طور پر ادویات حاصل کر کے انہیں ضائع نہ کریں۔ یہ طرزِ عمل شرعی اور انسانی دونوں اعتبار سے مناسب نہیں، کیونکہ اس سے کسی حقیقی مستحق کا حق متاثر ہو سکتا ہے۔

طبی مشورے یا ادویات کے لیے رابطہ کریں

پاکستان بھر میں کورئیر کے ذریعے ادویات بھجوانے کی سہولت موجود ہے۔ مطب تشریف نہ لا سکنے والے حضرات گھر بیٹھے آرڈر کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ